Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

سردار اخترمینگل کو کوئٹہ سے دبئی جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اخترمینگل کو کوئٹہ سے دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کیاگیا،ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اختر مینگل کا نام پی این آئی ایل میں ہے۔

دوسری جانب سردار اختر مینگل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں دبئی جارہا تھا لیکن آف لوڈ کر دیاگیا،امیگریشن سٹاف نے بتایا میرا نام پی این آئی ایل میں ہے۔

دوسری جانب سابق سینیٹر ثنا اللہ بلوچ نے سردار اختر مینگل کو طیارے سے اتارے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

آج سے مزید بارشیں، پنجاب میں اب تک 135 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی

یہ بھی پڑھیں