Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

نجی ہائوسنگ سوسائٹی :نالے میں بہہ جانیوالے شخص اور بیٹی کی لاش برآمد

اسلام آباد(اوصاف نیوز)ڈی ایچ اے کے نالے میں بہہ جانے والوں میں سے ایک شخص کی لاش مل گئی، ریسکیو اسلام آبادکے مطابق بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق کی لاش سواں کے علاقے سے مل گئی۔

اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آنے والے سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی کی لاشیں تیسرے روز مل گئیں۔

وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے باعث پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اسحاق اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے کہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت پانی میں بہہ گئے تھے۔

گزشتہ دو روز سے گاڑی سمیت لاپتہ ہونے والے باپ اور بیٹی کی تلاش کا کام جاری تھا اور گزشتہ روز نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا تھا جس کے بعد اب دریائے سواں کے داخلی و خارجی راستوں پر سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا۔

ریسکیو ٹیموں کو گزشتہ روز گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر ملے تھے تاہم گاڑی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔اب ریسکیو ٹیموں کو دریائے سواں کے پل کے قریب سے گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا ہے جبکہ کرنل ریٹائرڈ اسحاق اور ان کی بیٹی کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بیٹے نے اپنی ماں کی لاش دس سال تک چھپا رکھی ،ملزم گرفتار

یہ بھی پڑھیں