پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت کا وزراء کی کارکردگی جانچنے کیلئے انٹرویوز لینےکا فیصلہ ۔ صوبائی وزراء سے محکمہ اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انٹرویوز لیے جائیں گے ، صوبائی حکومت نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرویوز میں شہری براہ راست اپنی شکایت اور سوالات وزراء تک پہنچائیں گے،
انٹرویوز کے دوران شہری وزراء کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کریں گے اور وزراء شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔ انٹرویوز میں وزراء سے ان کی کارکردگی بارے سوال کئے جائیں گے، انٹرویوز سے متعلق مہم کو “آسک منسٹر” کا نام دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق شہری انٹرویو کے دوران وزراء کو اپنے علاقے کے مسائل کے بارے میں آگاہ کریں گے اور وزراء شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔
وفاقی حکومت کی ناقص حکمت عملی، عوام فیول ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ تلے دب گئی
