Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ٹیچنگ کے لئے لائسنس رکھنا لازمی قرار دے دیا

پشاور( اوصاف نیوز)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ایک اور تجربہ کرتے ہوئے ٹیچنگ کے لئے لائسنس رکھنا لازمی قرار دے دیا ، رجسٹریشن کے لئے محکمہ تعلیم 200 ملین روپے کی لاگت سے ریگولیٹری باڈی بھی قائم کی جائے گئی۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی دستاویزات کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے اساتذہ کے لئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس کے تحت بغیر لائسنس خیبرپختونخوا میں اب کوئی ٹیچنگ نہیں کرسکتا۔

حکام کے مطابق صرف رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ اساتذہ کو پڑھانے کا اختیار ہوگا۔

ریگولیٹری باڈی اساتذہ کے لائسنس کے لیے ٹی او آرز بنائے گی اور معیار پر پورا اترنے والے اساتذہ کو لائسنس جاری کیا جائے گا جبکہ تجدید کارکردگی سے مشروط ہو گی۔

مزید پڑھیں :پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغازکر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں