لاہور (نیوز ڈیسک)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے۔
لاہور پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر صوبائی وزراء، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
ایران کے صدر آج آدھا دن لاہور میں گزاریں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وہ کراچی روانہ ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں: نوازشریف کے ساتھ اسحاق ڈار کا چین جانا میری سمجھ سے باہر ہے، محمد زبیر
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایک روز کراچی میں قیام کریں گے جہاں وہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر کامران ٹیسوری اور دیگر سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وہ کل روانہ ہوں گے۔
لاہور اور کراچی کے دورے کے موقع پر دونوں شہروں میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔



