لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب بھر میںسموگ تدارک مہم شروع، لاہور پولیس کا گرینڈ آپریشن ، 23 ہزار گاڑیوں کے دھواں چھوڑنے پر 2، 2 ہزار کے چالان جبکہ 6 ہزار سے زائد گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کردیا گیا۔
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈان کا حکم جسکے پیش نظر ماحول آلودہ، ریت، مٹی اور دیگر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 24 ہزار 483 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کردیئے ۔
آب و ہوا کو گرد آلود کرنے والی 4232 ٹریکٹر ٹرالیوں کو چالان ٹکٹس جاری، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ 22 ہزار 490 جبکہ 525 انتہائی خستہ حال گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ کردیئے
سکول و کالجز، بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں 2000 سے زائد آگاہی لیکچرز ، آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی چالاننگ کا آغاز کر دیا گیا جس کی مدد سے 4 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا ہے کہ سموگ تدارک کیلئے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کی گئی ہے، سوشل میڈیا پر موصول ہونے پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز پر بھی کریک ڈان جاری ہے۔
عمارہ اطہر نے مزید کہا ہے کہ لاہور کی طرف سموکی وہیکلز کی درستگی کے لئے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں، شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے تعاون کریں۔
آئینی ترمیم کی اہم شقیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا جے یوآئی کے مسودے پر اتفاق نہ ہوسکا


