راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر احتجاج کی کال کے معاملے پر راولپنڈی میں مختلف شاہراؤں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دی گئیں۔
پشاور روڈ پر چیئرنگ کراس کے قریب اور نال روڈ پر ایم ایچ کے قریب سڑک کے دونوں جانب رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں، شاہراؤں پر ایک لائن ٹریفک گزرنے کے لیے فی الحال کھلی رکھی گئی ہے۔راولپنڈی کے داخلی راستوں پر بھی زیگ زیگ پکٹس قائم کرکے پولیس نفری تعینات کر دی گئی۔
مریڑھ چوک اور لیاقت باغ کی جانب جانے والے راستے بند ہیں جبکہ سواں پل پر سنگل لائن ٹریفک کو آنے اور جانے دیا جا رہا ہے۔ راولپنڈی کے دیگر تمام راستے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔
اگلا چیف جسٹس ٹاپ تھری ہو گا یا ٹاپ فائیو ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا: عرفان صدیقی

