لاہور(نیوزڈیسک) لاہور سٹی ٹریفک پولیس کی پھرتیاں، شہریوں کے غلط چالان کرنے کا سلسلہ عروج پر ۔ ذرائع کے مطابق سینگنلز پر لگائے گئے کیمروں کی مدد سے سٹی ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو غلط چالان جاری کرنے لگے
،ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سور شہری عارف حسین کو دو ہزار کا چالان بھیج دیا جبکہ چالان ٹکٹ پر موجود تصویر میں شہری ہیلمٹ پہنے اپنی موٹرسائیکل پرجارہا ہے ۔ دوسری جانب محمدعمر نامی شہری جو کہ کار میں سفر کررہا تھا اسے بھی 2ہزار کا چالان جاری کردیا
چالان میں وضاحت کی گئی ہے کہ انہیں بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے پرقصور وار ٹھہرایا گیا ہے ۔ غیر قانونی چالان دیکھ کر شہری سٹی ٹریفک پولیس کیخلاف پھٹ پڑے ، حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تنخواہ دار طبقے نے تاجروں سے 1550 فیصد زیادہ ٹیکس ادا کیا


