ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان کے علاقے اندرون دہلی گیٹ آغا پورہ میں 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ترجمان پولیس کے مطابق ریاض نامی شخص کے گھر میں آتشبازی کا سامان تیار کیا جارہا تھا کہ اس دوران دھماکہ ہوگیا۔
دھماکے کے نتیجے میں تین منزلہ مکان کی چھتیں گرنے سے گھر کے افراد ملبے تلے دب گئے۔امدادی ٹیموں نے رات گئے زخمیوں کو نکال کر نشتر اسپتال منتقل کردیا، جن میں سے 4 افراد جاں بحق ہوگئیں جبکہ تین زخمیوں کا نشتر اسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔ لواحقین کے مطابق حادثے کے وقت مکان میں 7 افراد موجود تھے۔
ریسکیو ٹیموں نے تقریباً گیارہ گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔ جاں بحق افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ آتش گیر مواد قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او ملتان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا،ایف بی آر


