Search
Close this search box.
اتوار ,26 جولائی ,2026ء

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کانشان الاٹ نہ کرنے سے متعلق سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم کے مطابق الیکشن کمیشن نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر تحریری بیان جمع کرائیں، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 30 اپریل 2024 کے نوٹس پر حتمی فیصلہ نہ کرے۔

بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

کراچی میں فلیٹ سے 4 خواتین کی تشدد زدہ اور گلا کٹی ہوئی لاشیں برآمد

یہ بھی پڑھیں