Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

پنجاب میں سموگ کا خطرناک حد تک اضافہ،تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کے خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ۔لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبرپر ہے، باغوں کے شہر کا ایئر کوالٹی انڈکس خطرناک حدتک بڑھ گیا ہے، شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈکس 406 ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

ڈیفنس فیز8 اوراطراف کی آبادیوں میں ایئرکوالٹی انڈکس 624، فیروزپور روڈ، گلبرگ اوراطراف کےعلاقوں میں 447، ٹھوکرنیازبیگ 386، واپڈا ٹاون 378 جبکہ جوہر ٹاؤنب میں ایئر کوالٹی انڈیکس 343 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے فضا کی آلودگی میں اضافے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 150 سے زائد ہونے کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کی صحت کے تحفظ کے لیے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق 28 اکتوبر سے 31 جنوری 2025 تک سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز صبح پونے نو بجے سے پہلے نہیں کیا جائے گا، بچوں کو اسمبلی کلاس رومز میں ہی کروائی جائیں گی ، محکمہ تعلیم نے تمام آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کردی۔

حکومت نے عوام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سموگ سے بچنے کیلئے بچوں کو ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر سے آراستہ کریں۔ شہریوں کو محکمہ تحفظ ماحول کی ایپ کے ذریعے ایئر کوالٹی کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر معلومات حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے

، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کو بلاوجہ سفر اور اوپن سرگرمیوں سے گریز کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔31 جنوری 2025 تک لاہور میں ہر قسم کی آتش بازی پر پابندی عائد ، دھواں دینے والی گاڑیوں، موٹر بائیکس، رکشوں اور بسوں کو ضبط کیا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور ہر قسم کے دھویں کی فوری اطلاع 1373 پر دیں تاکہ ای پی اے فوری کارروائی کر سکے، انہوں نے شہریوں کو اپنی گاڑیوں کی فٹنس کروانے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ سموگ میں مزید اضافہ نہ ہو۔

فضامیں کیمیائی مادوں کی تعداد عالمی ادارہ صحت کی گائیڈلائنز سے 56 گنا زائد ہے، فضا میں سلفیٹ، نائٹریٹ، کاربن سمیت مختلف دھاتیں شامل ہیں، بین الاقوامی ایئرمانیٹرزکا کہنا ہےکہ والٹن اوراطراف کے علاقے سب سے آلودہ ہیں جہاں فضائی آلودگی کا انڈکس 844 ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
پاک فضائیہ سعودی عرب، ترکی اور مصر کی فضائی مشق انڈس شیلڈ 2024 کی میزبانی کیلئے تیار

یہ بھی پڑھیں