Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

پی سی بی کا ٹی 20 ٹیم کو مضبوط بنانے کیلئے سٹرائیک فورس بنانے کا فیصلہ

لاہور( نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹی 20 ٹیم کو مضبوط بنانے لیے سٹرائیک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔بورڈ ذرائع کے مطابق سٹرائیک فورس میں 50 نوجوان ہارڈ ہٹنگ بیٹرز شامل کیے جائیں گے، کھلاڑیوں کا انتخاب سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی قیادت میں ہو گا، ملک بھر سے میرٹ پر 50 باصلاحیت بیٹرز منتخب کیے جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو لمبے چھکے اور چوکے مارنے کی تربیت دی جائے گی، سٹرائیک فورس کا مقصد ٹی 20 ٹیم کو نیا ٹیلنٹ فراہم کرنا ہے، ایک سال کے اندر نئے ٹیلنٹ کو تیار کرکے قومی ٹی 20 سکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

بھارت میں طالبعلموں کی امتحان کینسل کروانے کیلئے اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی

یہ بھی پڑھیں