Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

شوہر سے جھگڑا ہونے پر ناراض بیوی نے غصے میں گھر کے مویشیوں کو زہر دے دیا

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) ناراض بیوی نے شوہر سے انتقام لینے کے لیے انتہائی خطرناک قدم اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں شوہر سے جھگڑا ہونے پر ناراض بیوی نے غصے میں گھر کے مویشیوں کو زہر دے دیا، زہر کھانے سے لاکھوں روپے مالیت کی تین بھینسیں اور ایک قیمتی گائے ہلاک ہو گئی۔

پولیس کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ماموں کانجن کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، جہاں کے رہائشی ظفر اقبال کے 4 مویشیوں کو زہر دے کر ہلاک کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ظفر اقبال نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی نے ناراض ہونے پر مویشیوں کو زہر دیا جس سے تین بھینسیں اور ایک گائے ہلاک ہو گئی ہیں، جن کی مالیت 12 لاکھ روپے سے زائد تھی۔بیان میں پولیس نے شوہر کو مزید بتایا کہ بیوی مویشی فروخت کرکے اپنی پہلی شادی سے بچوں کی مالی مدد کرنا چاہتی تھی، پیسوں کے تنازعے پر جھگڑے سے اہلیہ نے ایسا قدم اٹھایا۔شوہر کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد خاتون گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی جس کے بعد پولیس نے خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے۔

طیارہ گر کر تباہ ، تمام مسافر ہلاک ہوگئے

یہ بھی پڑھیں