Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عید الفطر پر پنجاب میں قیدیوں کی 3 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک)عید الفطر پر پنجاب میں قیدیوں کی 3 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا گیا۔صدر پاکستان اصف علی زرداری نے قیدیوں کی 3 ماہ کی سزائیں معاف کر دیں۔ جیل حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے سزاؤں میں کمی کے اعلان کے بعد پنجاب کی جیلوں میں بند 1606 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوئی ہے۔ معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی معافی ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سب سے زیادہ 105 قیدیوں کو رہائی ملے گی۔ صدر کی معافی کا اطلاق دہشت گردی،قتل ،اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے ملزموں پر نہیں ہوگا۔ رہائی ملنے پر قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

دفتر خارجہ کا امریکہ میں پاکستان مخالف بل پر سخت ردعمل

یہ بھی پڑھیں