Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کیلیے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کے لیے پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

نجی چینل کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے میں لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے پولیس ٹیم پہلے بھی 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے رجوع کر چکی ہے ، جس میں عمران خان تحریری طور پر ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں ۔

تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹس کرنے ہیں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تفتیشی ٹیم اپنی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

غیر ملکی کمپنیوں کو منافع کی واپسی میں 115 فیصد اضافہ،معیشت پر اعتماد بحال

یہ بھی پڑھیں