Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور( نیوز ڈیسک)لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی 2023 کو جناح ہاؤس پر حملے کے کیس میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

لاہور پولیس نے گزشتہ روز زمان پارک سے گرفتار ملزم شاہ ریز خان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور ایک ماہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

لاہور ملزم شاہریز خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جسمانی ریمانڈ دینے کی مخالفت کی تھی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی ایک ماہ کا ریمانڈ دینے کی استدعا مستر د کرتے ہوئے شاہ ریز خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ علیمہ خان نے گزشتہ روز الزام عائد کیا تھا کہ 4 مسلح افراد نے ان کے بیٹے شاہ ریز کو اغوا کرلیا ہے۔

بعدازاں پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی تھی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہریز کو 9 مئی 2023 کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:مداح کی جانب سے بوائے فرینڈ کہنے پر ہانیہ عامر کا ردعمل آگیا

یہ بھی پڑھیں