Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

پنجاب میں اقلیتی سپورٹ کارڈ پروگرام میں توسیع

لاہور(اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتی کارڈ کے منصوبے میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت مستحق اقلیتی افراد کو دیے جانے والے کارڈز کی تعداد بڑھا کر75,000کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر اضافی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جن کے تحت ہر مستحق فرد کو ہر تین ماہ بعد 10,500 روپے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اقلیتی کارڈ حاصل کرنے کے لیے امیدوار کے پاس درست شناختی کارڈ (CNIC) ہونا ضروری ہے اور وہ نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔

صرف وہ افراد جن کا غربت اسکور (PMT) 45 یا اس سے کم ہو، اس پروگرام میں شامل کیے جائیں گے۔ اہل افراد کی تصدیق نادرا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (PSPA) کے ڈیٹا سے کی جائے گی۔

درخواست گزار1040پر کال کر کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں جبکہ ایک آن لائن پورٹل بھی لانچ کیا گیا ہے تاکہ درخواست کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔ آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:قطر کا سلامتی کونسل کی جانب سے اسرائیلی حملے کی مذمت کا خیرمقدم

یہ بھی پڑھیں