لاہور(اوصاف نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے خواجہ سراؤں کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کی صدر تسکین خاکوانی سے خواجہ سرا کمیونٹی کے فوکل پرسنز سونیا ناز اور فرمان علی زینی نے ملاقات کی جس میں انہیں اپنی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کی صدر تسکین خاکوانی نے سونیا ناز اور فرمان علی زینی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراؤں کی تعداد کے لحاظ سے استقامت پاکستان پارٹی میں الگ ونگ بنایا جائے گا۔
یہ فیصلہ خواجہ سراؤں کے مسائل کو اسمبلی میں اجاگر کرنے کے لیے لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:خانیوال میں خوفناک حادثہ،ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق، تین افراد زخمی


