Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

چینی نایاب، سرکاری نرخ صرف کاغذوں تک محدود

رینالہ خورد (اوصاف نیوز)تحصیل بھر میں چینی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جبکہ سرکاری نرخ صرف کاغذوں کی حد تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہریوں کو چینی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ چینی کی سپلائی محدود کر دی گئی ہے، جس کے باعث انہیں زیادہ قیمت پر خرید کر بیچنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب تک حکومت یا ضلعی انتظامیہ سپلائی کا مستقل حل نہیں نکالتی، نرخ قابو میں آنا مشکل ہے۔

دوسری جانب ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آ سکی، جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور گراں فروشی کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

شہریوں نے حکومتِ پنجاب اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور چینی کی قیمتیں قابو میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں‌:پاسپورٹ ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں