کراچی (نیوزڈیسک)ائیرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے افسر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے سب انسپکٹر محمد شعبان پر چارج شیٹ عائد کردی گئی۔
اے ایس ایف حکام کی جانب سے جاری کردہ چارج شیٹ کے مطابق سب انسپکٹر شعبان پر پاک آرمی ایکٹ اور اے ایس ایف ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر شعبان پر آرمی ایکٹ کی دفعہ 55 کے تحت فورس ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے 10 مارچ 2024 کو دوپہر 12:50 بجے کم عمر بچی کو ایئرپورٹ پر بالوں سے پکڑا اور دھکا دیا جس کی وجہ سے وہ گر گئی۔
چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے اپنی بدسلوکی کی اطلاع حکام بالا کو نہیں دی۔ملوث افسر سب انسپکٹر سبحان کے خلاف محکمانہ قوانین کے تحت مزید سخت ترین کارروائی بھی جاری ہے ۔ انسپکٹر سبحان اے ایس ایف میں 35 سالہ ملازمت مکمل کر چکا ہے۔
کراچی ائیرپورٹ پر اے ایس ایف افسر کی جانب سے بچی سے ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل ہوگئی
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اے ایس ایف افسر نے کم سن بچی کو بالوں سے پکڑ کر فرش پر پھینک دیا۔
واقعہ کراچی ائیرپورٹ کے بیرون ملک آمد والے دروازے پر پیش آیا۔
1/3#Karachi #Airport #ASF #Viral pic.twitter.com/l53omCAhXd— 🇵🇰Karachi News Media Group🇵🇰 (@KHINewsGroup) April 12, 2024
سبحان واقعےکے وقت کراچی ائیرپورٹ پر بین الاقوامی آمدکے خارجی گیٹ کا انچارج تھا۔والد سے ملنے کے لیے بھاگی بچی کو بالوں سے پکڑ کر دھکا دینےکا واقعہ 10 مارچ کا ہے۔دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر پیش آئے واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔خیال رہےکہ اے ایس ایف حکام نے واقعے میں ملوث افسر کے خلاف کارروائی پر مبنی وضاحت جاری کی تھی اور اے ایس ایف ترجمان نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو پرانی قرار دیا تھا۔اے ایس ایف حکام کے مطابق اس سلسلے میں کوئی شکایت سامنے نہیں آئی، بلکہ واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سبحان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی گئی، اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک خط بھی وائرل ہو رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار14اپریل 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟


