کراچی(نیوزڈیسک)سیاحت کے فروغ کیلئے سندھ حکومت نے صوبے میں تاریخی مقامات کی تلاش کیلئے نئی ٹورسٹ ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ٹرین سروس کراچی سے حیدرآباد سے گزرتے ہوئے پارچے جی ویری تک چلے گی۔Parche-Ji-Veri اپنے شاندار غروب آفتاب کے نظاروںکیلئے جانا جاتا ہے۔سندھ ٹورسٹ ٹرین ہر ہفتہ کو کراچی سے روانہ ہوگی اور اتوار کو واپس آئے گی۔ٹرین سروس شہریوں کو تاریخی مقامات کی سیر اور سندھ کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے گی۔
گندم خریداری معاملہ، مسلم لیگ نواز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،شہبازشریف بھی طلب
سندھ کے وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات اور آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ یہ اقدامات سندھ میں ثقافتی ورثے اور سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ان کا خیال ہے کہ یہ خدمات شہریوں کو صوبے کی بھرپور تاریخ اور قدرتی حسن کو دیکھنے کا موقع فراہم کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرین اتوار کو واپس آئے گی جس پر پاکستان ریلوے کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔کراچی میں ایک بس سروس شروع کی جائے گی، جو مسافروں کو چڑیا گھر سمیت شہر کے تاریخی مقامات کی سیر کرائے گی۔اس اقدام کا مقصد ان لوگوں کے لیے تفریحی مواقع فراہم کرنا ہے جو گرمیوں کی تعطیلات میں ناران کاغان کا سفر کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔
