کراچی (ویب ڈیسک) کراچی ایکسائز نے پریمئم نمبر پلیٹس کے لئے آن لائن بولی کاعمل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے لئے خصوصی پورٹل متعارف کرایا جائے گا۔
سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول کااجلاس میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں نمبر پلیٹس پر آن لائن بولی لگائی جاسکےگی، بولی کامقصدسیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز اکٹھےکرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پریمئم نمبر پلیٹس کے لئے خصوصی پورٹل متعارف کرایا جائے گا۔ 12اکتوبر 2024کوکراچی میں بڑےفنڈریزنگ ایونٹ کامنصوبہ بنایاہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی اے ، شناختی کارڈ پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ
