اسلام آباد(ویب دیسک)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے مرحومین کے شناختی کارڈز پر جاری سموں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیاہے۔
پی ٹی اے نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کی جائیں گی۔ فوت ہونے والے مرد و خواتین کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں استعمال کرنے والے فوری طور پر اپنے نام پر کروائیں، مقررہ میعاد کے بعد ایسی تمام سمیں بند کردی جائیں گی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سمیں اپنے نام ٹرانسفر کروانے کیلئے صارفین کو فوت شدہ اپنے عزیز کے اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور فوت شدہ کے ساتھ رشتے کے سرکاری ثبوت کی کاپی کے ہمراہ قریبی فرنچائز سے رابطہ کرنا ہوگا۔
پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ متعلقہ فرنچائز دستاویزات کی تصدیق کے بعد سم فوت شدہ شخص کے شناختی کارڈ پر جاری شدہ سم اس کے عزیز کے نام منتقل کرے گی۔
مزید پڑھیں:اسلامک اسکالر، طارق جمیل نے بھی ’ہیئر ٹرانسپلانٹ’ کروالیا


