Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

حیدرآباد ،کراچی ایکسپریس کی2بوگیاں ڈی ریل ہوگئیں

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) ریلوے اسٹیشن کےقریب کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اسٹیشن سے روانہ ہوتےہی ریلوے یارڈ میں حادثہ پیش آیا تھا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق بوگیاں ٹریک سے اترنے سے اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی تھی۔ تاہم بعد میں کراچی ایکسپریس کی پٹری سے اترنے والی دونوں بوگیوں کو الگ کرکے اپ ٹریک کو بحال کر دیا گیا اور مختلف اسٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 سے 17 اکتوبر تک میٹروبس سروس بند رکھنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں