Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

سندھ ،دھند کے باعث 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں‘ 5 افراد جاں بحق‘ 12 زخمی

ٹھٹھہ (نیوزڈیسک ) ٹھٹھہ کے علاقہ گھارو کے قریب دھند کی وجہ سے 6 گاڑیوں کے درمیان تصادم ، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر گھارو کے قریب آج صبح دھند کے باعث پیش آیا جہاں 2 ٹرک اور کاروں سمیت 6 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے کے باعث 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، 14 زخمیوں کو مقامی افراد نےاپنی مدد آپ کے تحت مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، 4 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔

دوسری طرف دھند اور سموگ کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی بھی ہوئے، دھند و سموگ کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند رکھا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایم روڈ پر مسافر بس سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق 10 زخمی ہوئے، حادثہ تیز رفتاری اور سموگ کے باعث پیش آیا، مسافر بس اوچ شریف سے راولپنڈی جا رہی تھی، جس کے حادثے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا،

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ دھند اور سموگ کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے اور موٹروے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک جبکہ موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک بند رکھی گئی، حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے کو مرحلہ وار کھول دیا گیا۔

پاکستان یونان اور شینگن ویزا کیلئے مسترد کردہ ممالک میں پہلے نمبرپر ، الجزائر،تیونس، سینیگال ، عراق بھی شامل

یہ بھی پڑھیں