Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

بی بی شہید کی 17 ویں برسی، سندھ حکومت کا 26 اور27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی (نیوزڈیسک)سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان سندھ حکومت نے بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر 27 دسمبر بروز جمعہ کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق 27 دسمبر بروز جمعہ کو صوبائی محکموں، بلدیاتی کونسل اور خود مختار کارپوریشنز میں عام تعطیل ہو گی ۔

اس سے قبل حکومت سندھ نے 25 اور 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا ۔ 25 دسمبر کو بانی پاکستان کی پیدائش اور کرسمس ڈے پر سندھ میں عام تعطیل ہوگی، یہ تعطیل سندھ کے ہر فرد کو ہوگی جبکہ 26 دسمبر کو کرسمس ڈے کے حوالے سے صرف مسیحی ملازمین کی عام تعطیل ہوگی۔
ایٹمی جنگ کی تیاریاں،چین نے اپنے نیوکلیئر میزائلوں کے ہیچز کھول دئیے، سیٹلائٹ تصاویر منظرعام پرآگئی

یہ بھی پڑھیں