Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

سندھ، 12 سالہ کمسن بچی نے اپنی جبری شادی کی کوشش ناکام بنادی

خیرپور(نیوزڈیسک) 12 سالہ کمسن بچی نے اپنی جبری شادی کی کوشش ناکام بنادی ، بچی گھر سے بھاگ کرپولیس سٹیشن پہنچ گئی۔ پولیس نے بچی کو تحویل میں لے لیا،کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں 12 سالہ بچی نے گھر سے بھاگ کراپنی شادی کی کوشش ناکام بنادی ہے، والدین شہناز کی زبردستی شادی کرانا چاہتے تھے۔بچی تھانے جا رہی تھی کہ والدین بھی پہنچ گئے، والد شہناز کو گالیاں دیتا ہوا زبردستی گھر لے گیا۔ 12سالہ شہناز کے چیخنے چلانے پر علاقہ مکین جمع ہوگئے۔

متاثرہ بچی شہناز نے اپنے بیان میں کہا کہ میری زبردستی شادی کروائی جارہی ہے، مجھے والدین مارتے ہیں میں وہاں نہیں جاؤں گی۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے بچی کو حفاظتی تحویل میں لیا ہے، کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں