Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

کراچی زلزلوں کی زد میں؛ سلسلہ آج بھی جاری، اتوار سے اب تک تعداد 21 ہوگئی، شہری خوف زدہ

کراچی(اوصاف نیوز)شہر قائد چار دن سے زلزلوں کی زد میں ہے، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ اتوار سے اب تک 21 زلزلے محسوس کیے جا چکے ہیں، جس سے شہری خوف زدہ ہیں۔

قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن بھینس کالونی، ڈی ایچ اے سٹی، کورنگی اور دیگر علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 80 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے تقریباً 10 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔

یاد رہے کہ اتوار کی شام سے کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو ابھی تک تھم نہیں سکا، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے شہری شدید خوف میں مبتلا ہیں۔
اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان، موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

یہ بھی پڑھیں