Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

کراچی ،ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکہ، 30 افراد زخمی

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے سے گرد و نواح کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آگ لگ گئی تھی، جس پر چند گھنٹوں کی جد و جہد کے بعد قابو پالیا گیا، گودام میں لگی آگ بھجانے میں 10 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا، پٹاخوں کے گوادم میں دھماکے اور آگ لگنے کے بعد سیاہ دھواں پھیل گیا تھا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کا کہنا ہے کہ آتش بازی کے گودام میں دھماکے سے زخمیوں کی تعداد 30 ہوگئی، جناح اسپتال میں 17 جبکہ سول ہسپتال میں 8 زخمی لائے جا چکے ہیں، جناح ہسپتال میں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گودام کے مالکان دو بھائی ہیں، دھماکے میں زخمی ہوئے ایک بھائی کا ابتدائی بیان لیا گیا ہے، دونوں کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں ایسے گوداموں کی اجازت نہیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اس سے قبل سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ فرخ رضا کا کہنا تھا کہ آتش بازی کے گودام میں دھماکا ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ہوا ہے، ایسٹ پولیس پریڈی پولیس کو ہر ممکن امداد فراہم کر رہی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کا کہنا تھا کہ امدادی رضا کاروں اور فائر بریگیڈ کے عملے کو سہولت دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:گوگل فوٹوز کا نیا فیچر، اب بول کر یا لکھ کر تصویریں ایڈٹ کرنا ممکن ہوگیا

یہ بھی پڑھیں