Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

ملیر سے لاپتہ بچہ جھگیوں تک کیسے پہنچا؟ کون لےکرگیا؟ بڑا انکشاف

کراچی(اوصاف نیوز) ملیر الفلاح تھانےکی حدود سے بچے کے لاپتہ ہوکر بازیابی کے واقعے میں نیا موڑ آگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملیر میں لاپتہ ہونے والا بچہ جھگیوں تک کیسے پہنچا اور کون لےکرگیا، اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 5 بچیاں بچے کو اٹھاکر جھگیوں کی طرف لےکر گئیں۔

بچے کو کئی گھنٹے کے بعد جھگیوں سے بازیاب کرایا گیا، الفلاح پولیس نے متعدد مرتبہ شکایت کے باوجود شہری کی مدد نہیں کی، لاپتہ بچے کا والد تھانے کے چکر لگاتا رہا مگر پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی۔

بازیاب ہونے والے بچے کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے ایس ایچ او نے کہا کہ خود جاکر جھگیوں میں بچے کو تلاش کرو۔

والد کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کہتی ہے بچے کو خود لےکر تھانے آؤ اور کہتے ہیں ہم کیا تمہارے غلام ہیں؟ ہم بچہ بھی خود تلاش کریں، تھانے بھی لے جائیں پھر یہ کس کے محافظ ہیں؟

انھوں نے کہا کہ پولیس نے ایسے ہی کام کرنا ہے تو ہمیں وردیاں دیدیں خود ہی جاکر تلاش کرتے ہیں، ہم پولیس کو بلاتے رہے لیکن پولیس بچے کو تلاش کرنے کیلئے نہیں آئی۔
مزید پڑھیں‌:ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اب کیمرے کی آنکھ کے بغیر ممکن نہیں

یہ بھی پڑھیں