Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

لاکھوں نئے رجسٹرڈ ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

کراچی (اوصاف نیوز)وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ صوبے میں لاکھوں نئے رجسٹرڈ ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ زراعت سندھ کی طرف سے سندھ بینک کو کارڈ کی تیاری کی منظوری دے دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر زراعت کے مطابق سندھ میں 80 ہزار نئے ہاریوں کی رجسٹریشن اور تصدیق مکمل ہوچکی ہے، سندھ بینک رواں ماہ کے آخری ہفتے میں 50 ہزار کارڈ دے گا جب کہ بعد ازاں ہر 20 روز بعد مزید 50 ہزار کارڈ جاری کیے جائیں گے، ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

سردار محمد بخش مہر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے ڈرپ ایریگیشن سسٹم کو سولر پر منتقل کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے، اس اسکیم کے تحت 5 سے 25 ایکڑ تک زرعی زمین رکھنے والے کسانوں کو سبسڈی پر سولر پاور پینل فراہم کیا جائے گا۔

انہو ں نے کہا کہ منصوبے کے تحت 4 ہزار ایکڑ زمین پر سولر پاور پینل کے 295 یونٹس نصب کیے جائیں گے، اخراجات میں کسان 20 فیصد جبکہ سندھ حکومت 80 فیصد حصہ برداشت کرے گی۔

سولر پینل حاصل کرنے کے خواہشمند کسان 20 ستمبر تک ڈائریکٹر جنرل زراعت واٹر مینجمنٹ، حیدرآباد کے دفتر میں اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں تاکہ کسانوں کو فوری ریلیف ملے اور زرعی شعبے کو مضبوط بنایا جاسکے۔

مزید پڑھیں :ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمت میں 6 لاکھ روپے سے زائد کی خصوصی رعایت دینے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں