Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

لگ رہا ہے وفاقی حکومت انا کی وجہ سے فیصلے کررہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی ( اوصاف نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیلاب سے زرعی شعبہ بہت زیادہ متاثر ہوا،بی آئی ایس پی سے سیلاب متاثرہ افراد کی مدد ہوسکتی ہے مگر لگ رہا ہے وفاقی حکومت انا کی وجہ سے فیصلے کررہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں تو ن لیگ بی آئی ایس پی کی تعریفیں کرتی تھی۔ پتا نہیں اب کیوں یوٹرن لے لیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر کہا کہ حکومت کو عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرنی چاہیے تھی۔ بروقت عالمی امداد کی درخواست ہوتی تو زیادہ لوگوں کی مدد ہوسکتی تھی ۔ عالمی امداد کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری نہیں یہ وفاق کا کام ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تصدیق کی کہ ن لیگ نے ابتک کسی آئینی ترمیم کا ڈرافٹ شیئر نہیں کیا۔ اگر وہ آئینی ترمیم کرنا چاہتے ہیں تو پیپلزپارٹی سے بات کریں، ہم مشاورت سے فیصلے کریں گے۔
مزید پڑھیں:’خودکشی کی بیماری‘، ایسی تکلیف جو کسی دشمن کو بھی نہ ہو، سلمان خان نے اپنی تکلیف کی حقیقت بیان کردی

یہ بھی پڑھیں