Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

کراچی میں‌شارع فیصل پر کار سے 11 کلو چرس برآمد

کراچی ( اوصاف نیوز)کراچی میں شارع فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب گاڑی سے پولیس نے 11 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر غیرقانونی پولیس لائٹ بھی لگا رکھی تھی، روکے جانے پر ملزمان نے خود کو سرکاری اہلکار اور اہم شخصیت کی گاڑی بتایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے دوران ملزمان کی گاڑی سے چرس کے 18 پیکٹ برآمد ہوئے، 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان شریف بازئی اور ذوالقرنین کے خلاف ایئر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بالغ افراد کیلئے ڈیجیٹل آئی ڈی کارڈ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں