Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

27 سالہ شخص کی بٹر چکن کھانے سے اچانک موت ہوگئی

مانچسٹر(انٹرنیشنل ڈیسک ) 27 سالہ شخص کی بٹر چکن کری کا ایک نوالہ کھانے سے اچانک موت ہو گئی۔جوزف ہینگسن کا تعلق انگلینڈ کے علاقے مانچسٹر سے ہے اورانہوں نے ٹیک وے سے بٹر چکن کری لینے کے بعد جیسے ہی اس کا پہلا نوالہ کھایا تو دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گر پڑے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جوزف نے جو بٹر چکن کری کھائی اس میں میوے جات بھی تھے اور میوہ جات سے ہی جوزف کو الرجی بھی تھی لیکن یہ لذیز ڈش کھاتے ہوئے مذکورہ شخص کو اپنے مرض کا خیال نہیں رہا جس کی وجہ سے اسے اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔افسوسناک واقعے کے بعد مقامی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا جس میں ٹیک وے کی طرف سے کوئی بھی قصوروار نہیں پایا گیا ۔واضح رہے کہ جوزف کی بہن ایملی ہیگنسن نے کہا کہ الرجی کے مرض کو ہمیں سنجیدگی لینے کی ضرورت ہے اور کسی بھی قسم کے حالات میں ہمیں اپنے مرض کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے۔اس کے علاوہ یہ کہ بھائی جوزف ہیگنسن الرجی کے مرض سے پہلے سے آگاہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں