Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ایسا لذیذاچاری مٹن بنانے کاانوکھا طریقہ کہ بنائیں اور سب انگلیاں چاٹتے ہی رہ جائیں، دیکھیں ترکیب

مندرجہ ذیل ترکیب سے بنایا گیا اچاری مٹن ضرور آپ کے پسندیدہ کھانوں کی فہرست میں شامل ہونے والی ڈش ثابت ہوگی۔

اجزاء :

مٹن بون لیس ایک کلو
پیاز تین عدد
دہی ایک کپ
ٹماٹو پیسٹ آدھا کپ
ادرک ایک چائے کا چمچ
لہسن ایک چائے کا چمچ
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
رائی ایک چائے کا چمچ
سونف ایک کھانے کا چمچ
کلونجی ایک چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
ادرک دو انچ کا ٹکڑا
ہری مرچ چار عدد
ہرا دھنیا حسب ضرورت
تندوری نان چار عدد۔

ترکیب :

گرم تیل میں پیاز کو فرائی کر کے ادرک، لہسن اور گوشت شامل کر کے بھون لیں۔ اب اس میں نمک، لال مرچ، ہلدی اور ثابت سفید زیرہ ڈال دیں۔ جب گوشت آدھا گل جائے تو اس میں پھینٹا ہوا دہی شامل کر کے بھون لیں۔

ساتھ ہی ٹماٹو پیسٹ ڈالیں اور کور کر کے گوشت کو گلنے دیں۔ اس کے بعد رائی اور سونف کو موٹا موٹا کوٹ کر ڈالیں۔ پھر اس میں کلونجی شامل کرلیں۔ ہری مرچ، ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں