عید قرباں پر گوشت کھاتے ہوئے کونسی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت؟ طبی ماہرین کے اہم مشورے دیکھیں
عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ضروت ہے۔طبی ماہرین نے اہم مشورے دے دئیے کہ کس طرح گوشت کھانے کے دوران اپنی کا بھی خیال رکھا جاے
گوشت کاٹتے وقت محتاط رہیں
لیکن گوشت کاٹتے وقت ہاتھوں پر پلاسٹک کے دستانے ضرور لگائیں تاکہ اگر گوشت یا خون میں کسی قسم کا وائرس (عموماً کانگو) ہو تو اس سے بچا جا سکتا ہے، ویسے گوشت پکانے پر یہ وائرس ختم ہو جاتا ہے۔
زیادہ نہ کھائیں۔
اسی طرح بہت زیادہ گوشت کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے معدے میں تیزابیت کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔
یہ تیزابیت ذیابیطس، بلڈ پریشر، جگر، دل اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے مزید سنگین مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔ مسالیدار پکوانوں پر کولا مشروبات کا استعمال بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
سیر کرو
اگر گوشت دیکھ کر ہاتھ روکنا مشکل ہو جائے تو کچھ دیر تیز چہل قدمی ضرور کریں تاکہ معدہ ٹھیک سے کام کر سکے اور کھانا ہضم ہو سکے۔
کھانے کے اوقات مقرر کریں۔
عید جیسے مواقع پر اکثر لوگ کھانے کے اوقات کا خیال نہیں رکھتے حالانکہ عید کے دوران روزمرہ کے معمولات کو ترک نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کے صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
گوشت کو اچھی طرح پکائیں۔
قربانی کے گوشت کو اچھی طرح پکانا نہ بھولیں کیونکہ گوشت کو غلط طریقے سے بھوننے سے انفیکشن ہو سکتا ہے۔ اسی طرح باربی کیو کرتے وقت گوشت کو زیادہ نہ جلائیں کیونکہ ایسا کرنے سے ایسے کیمیکل پیدا ہوتے ہیں جو خطرناک ہوسکتے ہیں۔
کھانے کے درمیان وقفہ
دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے درمیان کم از کم 6 گھنٹے کا وقفہ ہونا چاہیے، تاکہ گوشت کو ہضم ہونے کے لیے مناسب وقت ملے۔
گوشت کے ساتھ سبزیوں کو مت بھولنا
اگر آپ عید پر قبض کا شکار نہیں ہونا چاہتے تو گوشت کے ساتھ سبزیاں اور پھل ضرور کھائیں، جب کہ گوشت کے پکوانوں کے ساتھ سلاد بھی رکھنا ضروری ہے۔
