ثابت دھنیا ایک ایسی جڑی بوٹی ہےجسےاگر پانی میں بھگو کر استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت اور بڑھ جاتی ہے۔
ہاضمہ
دھنیے میں پائے جانے والے فائبر اور ضروری تیل ہاضماتی انزائم کو فعال بناتے ہیں۔ جو کہ خوراک کے ذرات کو زیادہ موثر انداز میں تورنے کا کام انجام دیتے ہیں۔ اور پیٹ پھولنے اور بے آرامی کو دور کرتے ہیں۔
بلڈ شوگر
دھنیا کے بائیو ایکٹیو مرکبات انسولین کی حساسیت کوبڑھاتےہیں، جو کہ بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ روزانہ بھیگے ہوئے دھنیا کا پانی پیناذیابیطس کے شکار افراد کے لیے بہت فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔
وزن میں کمی
دھنا پانی جسم سے زہریلے نمادوں کے اخراج میں مدددیتا ہے۔ یہ بھوک اور کھانے کی اشتہا کو کم کرتےہیں اور صحتمند کھانے کی طرف راغب کرتے ہیں۔
خوبصورتی
جلدؤروزانہ بھیگے ہوئے دھنیا پانی پینے سے آپ کی کی جلد کو ڈیٹاکسیفائنگ ہانے میں مدد ملتی ہے اور جوکہ آپ کے چہرے کو صاف ستھری جلد عطا کرتی ہے۔یہ آپ کے چہرے سے کیل مہاسوں کو اور انفیکشن کو دور کرکےاسے چمکدار اور صحتمند بناتا ہے۔
دل کی بیماریوں سے حفاظت
دھنیے کے بیج خراب کولیسٹرول لیول(ایل ڈی ایل) کو کم کر کےاچھے کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) کو بڑھاتے ہیں۔ یہ توازن دل کی بیماریوں، جیسے، ہائپر ٹینشن سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
قوت مدافعت کو تقویت
ثابت دھنیا اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامنز سے پر ہوتے ہیں، اس لیے یہ جسم کو انفیکشن اور بیماریوں کے خلاف لڑنے کے لیے جسم کے دفاعی میکانزم کو اور زیادہ مضبوط بناتے ہیں۔ روزانہ بھیگےہوئے دھنیا پانی پینے سےعام کھانسی، فلو، اور دیگر بیماریوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔
