Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

’منکی پاکس‘ کے لیے ’اسمال پاکس‘ کی ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دیدی گئی

’اسمال پاکس‘ وائرس کی ویکسین کو ’منکی پاکس‘ کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دیے جانے کے بعد افریقہ میں اس کی ترسیل شروع کردی گئی۔دوسری جانب امریکی محکمہ صحت نے بھی ’اسمال پاکس‘ کی ایک اور ویکسین کو بھی ’منکی پاکس‘ کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔’اسمال پاکس‘ بھی دراصل ’منکی پاکس‘ جیسی بیماری ہے جسے ماضی میں پھیلنے والی وبا چیچک کا سبب قرار دیا جاتا تھا اور ’اسمال پاکس‘ کی ویکسین نصف صدی قبل ہی بنا دی گئی تھی۔

اب پھیلنے والی بیماری ’منکی پاکس‘ بھی اسی بیماری کا تبدیل شدہ ورژن ہے، اس لیے ماہرین نے پرانی بیماری کی ویکسین کو ہی استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ صحت نے بائیو سولیوشن نامی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین (ACAM2000) کو منکی پاکس کے لیے استعال کرنے کی منطوری دے دی۔

مذکورہ ویکسین کو کئی دہائیوں سے ’اسمال پاکس‘ کے لیے استعمال کیا جاتا رہا تھا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی مذکورہ دونوں ویکسینز کو منکی پاکس کے مریضوں کے لیے استعمال کرنے کی منطوری دے رکھی ہے جب کہ امریکا اور یورپ سمیت افریقہ کے محکمہ صحت نے بھی ان ویکسینز کو منکی پاکس کے مریضوں کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دے رکھی ہے۔

نواز شریف کی جانب سے آج ن لیگ کا اہم اجلاس طلب،دیکھیں

یہ بھی پڑھیں