راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہے۔کل آبادی کا چار اعشاریہ05 فیصداس مرض میں مبتلا ہے جن میں 3اعشاریہ33فیصد نوجوان،چار اعشاریہ 42 فیصد بالغ شہری، ایک اعشاریہ 48فیصد بچے ہیں.
، منشیات کے عادی افراد میں یہ شرح 43 اعشاریہ 42 فیصد ہے۔لوکلائز ہیپاٹائٹس ایلیمینیشن اینڈ پریونشن پروگرام کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی سات یونین کونسلوں میں انسداد ہیپاٹائٹس مہم میں 10 ہزار 347 گھروں میں 47 ہزار 728 افراد کی اسکریننگ کی گئی، 2048 سے زائد مرد و خواتین میں ہیپاٹائٹس سی اور بی کی تصدیق ہوئی جبکہ 22 افراد کیبیک وقت ہیپاٹائٹس بی اور سی کاشکار ہونے کی تصدیق ہوئی۔
پروگرام کے سی ای او ڈاکٹر انصر اسحاق کے مطابق ہیپاٹائٹس کا شکار حاملہ خواتین کی تعداد 8 رہی، ہیپاٹائٹس کے شکار تمام مریضوں کے پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 2048 سے زائد افرادشکار ہیں، مختلف امراض کے شکار افراد میں یہ شرح 46 اعشاریہ 92 فیصد ہے۔
سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کیلئے اہلیت کا معیار اور پالیسی طے پا گئی
