سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا ۔
سپارکو ترجمان کے مطابق مکمل چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا مکمل چاند گرہن ہوگا، ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔
سپارکو ترجمان نے بتایا ہے کہ 14مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا، مکمل چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 58 منٹ پر ہوگا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں، یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجائے گا۔
