Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

10 منزلہ عمارت جتنا سیارچہ چاند سے ٹکرانے کے قریب

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)ناسا کے مطابق ایک سیارچہ جس کا حجم 10 منزلہ عمارت کے برابر ہے اور جو پہلے زمین سے ٹکرانے کے امکان ظاہر کررہا تھا، اب اس کے زمین کے بجائے چاند سے ٹکرانے کے زیادہ امکانات ہیں۔

ناسا کے ماہرین اور دنیا بھر میں سیاروں سے دنیا کی حفاظت کرنے والی کمیونٹی کے ارکان نے پہلے محسوس کیا تھا کہ سیارچہ وائی آر فور 2024 جس کا سائز 174 سے 220 فٹ کے درمیان ہے، 2032 میں زمین سے ٹکرائے گا۔

لیکن اب سائنسدانوں نے کہا ہے کہ سیارچے کا زمین سے ٹکرانے کا امکان انتہائی کم ہے۔ حال ہی میں ناسا نے اس کے ٹکرانے کے خطرے کو صفر کے قریب کم کر دیا تھا۔

تاہم ناسا کی ٹیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’وائی آر فور 2024‘ کے 2032 میں چاند سے ٹکرانے کے امکانات 1.7٪ سے بڑھ کر 3.8 ٪ پر پہنچ گیے ہیں۔

ناسا کی ٹیم کا کہنا ہے یہ مشاہدہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ اور زمینی دوربینوں دونوں سے لیے گئے مشاہدات کی بنیاد پر ہے۔
مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت نے لاہور کی 5 احتساب عدالتیں ختم کر دیں، وزارت قانون کا نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں