Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

کوئٹہ :محکمہ صحت کی بڑی کارروائی، سول ہسپتال کی غیر حاضر 15 نرسیں فارغ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)محکمہ صحت نے عید کی چھٹیوں کے دوران سول ہسپتال میں غیر حاضر رہنے والے عملے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 نرسوں کو نوکری سے فارغ کردیا۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق محکمے نے سول ہسپتال سے غیر حاضر ڈاکٹرز اور نرسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی تنخواہیں روکنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

اس کے علاوہ محکمہ صحت نے 18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاؤس آفیسرز کے خلاف بھی کارروائی کی اور غیر حاضری پر 15 کانٹریکٹ نرسوں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔
ایک سال میں کتنے لاکھ پاکستانی ملازمت کیلیے بیرون ملک منتقل ہوئے؟ رپورٹ جاری

یہ بھی پڑھیں