اسلام آباد( نیوزڈیسک) دنیا میں ذیابیطس کے حوالے سے پہلی بڑی کامیابی اور اس کی روک تھام کرنے والی پہلی دوا کو برطانیہ میں منظوری مل گئی ہے،یہ ایک نہایت اہم دوا ہے جو ٹائب 1 ذیابیطس کی پیش قدمی کو سست کرتی ہے، اب اسے برطانیہ میں استعمال کا لائسنس دیدیا گیا ہے۔
اس دوا کے استعمال سے مریضوں کو انسولین انجکشن کی ضرورت نہیں رہے گی اور وہ اس کے بغیر نارمل زندگی گزار سکیں گے۔ دوا کے استعمال کا لائسنس جاری کرنے کے میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر ریگولیٹری ایجنسی کے فیصلے کو ماہرین نے سراہا اور اسے کامیاب اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس بیماری کے علاج کےلیے اہم پوائنٹ ہے۔
برطانیہ میں تقریباً چار لاکھ ۱فراد ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا ہیں جو کہ ایک دائمی بیماری ہے، یہ انسولین کے پیدا کرنے کے عمل کو متاثر کرتی ہے۔ انسولین جسم میں شکر کو توانائی کے طور پر استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ اس ہارمون کے بغیر خون میں شکر کی سطح خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے۔
ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍمزید پڑھیں:فی تولہ سونے کے ریٹ میں ہزار وںروپے کا اضافہ
