Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

سوئیڈن کی نئی وزیرِ صحت پہلی ہی پریس کانفرنس میں بے ہوش، ویڈیو وائرل

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئیڈن کی نئی تعینات ہونے والی وزیرِ صحت ایلیسابیٹ لان پہلی ہی پریس کانفرنس کے دوران اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑیں۔ یہ واقعہ براہِ راست ٹی وی پر نشر ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

9 ستمبر کو وزارتِ صحت کا قلمدان سنبھالنے کے چند گھنٹوں بعد ایلیسابیٹ لان نے اپنی پہلی پریس بریفنگ دی۔ دورانِ خطاب وہ اچانک لڑکھڑا کر گر گئیں اور اس دوران پوڈیم بھی الٹ گیا۔ وزیرِاعظم اُلف کرسٹر سن سمیت دیگر اعلیٰ حکام اس موقع پر موجود تھے۔ حکام اور عملے نے فوری طور پر انہیں ریکوری پوزیشن میں لٹا دیا۔

کچھ ہی دیر بعد لان کو ہوش آگیا اور انہوں نے حاضرین کو وضاحت دی کہ ان کی طبیعت میں یہ بگاڑ بلڈ شوگر کم ہونے (ہائپوگلیسیمیا) کے باعث ہوا۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا: “یہ یقیناً عام منگل کا دن نہیں تھا۔”

انہوں نے مزید کہا: “یہی کچھ ہوسکتا ہے جب خون میں شوگر اچانک کم ہو جائے۔” خوش قسمتی سے انہیں کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا، تاہم یہ واقعہ کیمروں میں محفوظ ہوگیا جس کی فوٹیج تیزی سے دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے۔


مزیدپڑھیں:پیکا ایکٹ کا اصل چہرہ بے نقاب! سینیٹ رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا

یہ بھی پڑھیں