اسلام آباد(ویب ڈیسک) چائے دنیا بھر میں مقبول ہے اور کئی افراد کے لیے یہ دن کا اہم حصہ ہے، خاص طور پر کھانے کے بعد۔ تاہم، حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کھانے کے فوراً بعد چائے پینا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق، چائے میں موجود کیفین اور ٹینن غذائی اجزاء کے جذب کو سست کر دیتے ہیں، جس سے بدہضمی، تیزابیت اور پیٹ درد جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ چائے میں موجود فاسفورک ایسڈ ہڈیوں کی صحت پر منفی اثر ڈالتا ہے، اور کیفین بلڈ پریشر کو بڑھاتی ہے۔
نیشنل لائبریری آف میڈیسن کی تحقیق کے مطابق، زیادہ چائے یا کافی پینا ذیابیطس اور موٹاپے کے خطرات کو بڑھاتا ہے۔ کھانے کے فوراً بعد چائے پینے سے خون میں شکر کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مزید خطرناک ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ کھانے کے کم از کم 30 سے 45 منٹ بعد چائے پی جائے، اور چائے یا کافی بغیر چینی کے استعمال کی جائیں۔ سافٹ ڈرنکس سے پرہیز کرنا بھی ضروری ہے۔
مزیدپڑھیں:انٹیلیجنس معلومات پر وائلڈ لائف اور کسٹمز کی بڑی کارروائی، نایاب انڈوں کی اسمگلنگ ناکام
