کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر و گیم شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ کا اپنے شو کے دوران پہنا گیا آسمانی کُرتا ناقیدین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
فہد مصطفیٰ گزشتہ کئی سالوں سےنجی ٹی وی کے گیم شو ‘جیتو پاکستان’ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور یہ شو رمضان میں سب سے زیادہ دیکھا جاتا رہا ہے۔
فہد اس شو کی ہر قسط میں نت نئے لُک میں نظر آتے ہیں جو کبھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیے جاتے ہیں تو بعض اوقات تنقید کا نشانہ بھی بنتے ہیں۔
مزیدپڑھیں :فہد مصطفیٰ کے ’ زنانہ‘ طرز کے لباس توجہ کا مرکز
حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے افطار کے بعد شروع ہونے والے اپنے گیم شو میں آسمانی کُرتا پہنا اور اس دن کی تصاویر کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیں۔
فہد مصطفیٰ کا یہ لباس مردوں کے پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ‘مین اسٹریم’ کا ہے جس کے ساتھ انہوں نے دوپٹہ بھی پہنا۔
اس کُرتے پر سفید دھاگے کی کڑھائی دیکھی جاسکتی ہے اور دیکھنے والوں کو یہ کُرتا مردانہ سے زیادہ زنانہ معلوم ہوا۔
فہد مصطفیٰ کے اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد شدید تنقید کرتی نظر آرہی ہے اور خواتین کی طرز کی ڈریسنگ کرنے پر انہیں کھری کھری سنارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ‘باجی دوپٹہ سنبھال کے کہیں ٹائر میں نہ آجائے’ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘غلطی سے اپنی اہلیہ کا لباس پہن آئے ہیں فہد بھائی’۔
ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ‘ دن بدن عروت بنتے جارہے ہو’، جبکہ ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ لباس کا غلط انتخاب، اللہ نے اتنی اچھی شکل دی ہے کچھ تو عقل استعمال کرو’۔
خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ فہد مصطفیٰ نے زنانہ اسٹائل کا کرتا پہنا بلکہ اس سے قبل چند شوز میں بھی فہد اسی قسم کے ملبوسات پہن چکے ہیں اور انسٹاگرام پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید بھی کی۔
