لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ عفت عمر اپنی زندگی کے ایک نئے باب میں داخل ہو رہی ہیں، کیونکہ اب وہ باضابطہ طور پر ساس بننے جا رہی ہیں۔
عفت عمر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شائع کی، جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کی منگنی کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
عفت عمر کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی منگنی کی تصاویر میں عفت عمر بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ دلہن نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ دولہا اور دلہن اور ان کے والدین اس نئے رشتے کو لے کر بے حد پرجوش ہیں۔
عفت عمر کا داماد غیر ملکی لگتا ہے، تاہم انہوں نے ابھی تک اپنے ہونے والے داماد کی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔ انہوں نے اپنا کمنٹس سیکشن بھی بند کر دیا ہے۔
مزیدپڑھیں :تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ تمام پہلو دیکھ کر کیا جائے،پیپلزپارٹی
