Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

رمشا خان نے احد رضا میر کیساتھ افیئر کا نیا ثبوت دیدیا

کراچی (شوبز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے ساتھی فنکار احد رضا میر کے ساتھ اپنے قریبی رشتے کا ایک نیا ثبوت دے دیا۔

احد رضا میر اور رمشا خان سال 2022 میں نشر ہونے والے ڈرامے ‘ہم تم’ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس کے بعد اس آن اسکرین جوڑی کی قربت کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگ گئی تھیں اور احد اور ادکارہ سجل علی کی شادی ختم ہونے کی وجہ بھی رمشا خان کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے۔

ڈراما ‘ہم تم’ کے ناظرین کی ایک بڑی تعداد احد اور رمشا کو حقیقت میں بھی ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتی دکھتی ہے تو بعض صارفین احد اور رمشا کے رشتے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے بھی نظر آئے۔

اسکرین گریب

اگرچہ دونوں کے رشتے پر کئی سوال اٹھتے رہے ہیں لیکن دونوں ہی ایسے سوالوں کو زیادہ تر نظر انداز کرنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں البتہ انٹرویوز میں اکثر دونوں ایک دوسرے کیساتھ قریبی دوستی کا اعتراف ضرور کرتے ہیں۔

جہاں گزشتہ کئی ماہ سے دونوں کے بارے میں کوئی خاص چرچہ نہیں ہو رہی تھی لیکن رمشا خان نے ایک مرتبہ پھر افیئر کی خبروں کو ہوا دے دی ہے۔

رمشا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر دورانیے پر مشتمل ویڈیو بطور اسٹوری شیئر کی جس میں رمشا خان نے پہلے خود کو دکھایا اور پھر کیمرے کی پوزیشن تبدیل کر کے برابر احد رضا میر پر لے گئیں جو سر پر ٹوپا پہنے نظر آئے۔

احد رضا میر پہلے کہیں اور دیکھ رہے تھے لیکن رمشا کی ویڈیو کا حصہ بننے پر وہ کیمرے کی جانب دیکھنے لگے۔

اس اسٹوری کے ساتھ بطور کیپشن رمشا خان نے لکھا کہ ‘میری کافی خطرناک قسم کے احد رضا میر سے ملاقات ہوئی’۔

رمشا خان کا احد رضا میر کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنا ان کے مداحوں کو بے حد خوش کرگیا ہے اور بعض کا اندازہ ہے کہ شاید دونوں پھر ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہیں، جبکہ اس جوڑی کو ناپسند کرنے والے سوشل میڈیا صارفین برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سجل اور احد 14مارچ 2020کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کے دو سال بعد 2022 میں دونوں کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں اور اسی سال احد اور رمشا خان کا ایک ساتھ ڈراما ‘ہم تم’ ریلیز ہوا۔
مزیدپڑھیں :دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں دوسری بار شامل پہلا پاکستانی کون؟

یہ بھی پڑھیں