نئی دہلی (نیوز ڈیسک) 90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور، جو کسی زمانے میں فلمی اسکرین اور لوگوں کے دلوں پر راج کرتی تھیں، آج کل فلموں سے دور ہیں لیکن او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فعال ہیں۔ ان کا تعلق ایک فلمی خاندان سے ہونے کے باوجود انہیں اپنے کیریئر میں خاصی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔ نہ صرف پیشہ ورانہ زندگی میں بلکہ ذاتی زندگی میں بھی انہیں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔
کرشمہ کے لیے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنا آسان نہ تھا۔ اگرچہ وہ فلمی گھرانے سے تھیں، مگر ان کے خاندان میں خواتین کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔ اپنی والدہ کے ساتھ کے باعث، انہوں نے اس روایت کو توڑ کر فلمی دنیا میں قدم رکھا اور کامیابیاں سمیٹیں۔
کرشمہ نے 1991 میں اپنی پہلی فلم ‘پریم قیدی’ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور پھر ‘راجہ ہندوستانی’ جیسی کامیاب فلمیں دیں، جو انہیں شہرت کی بلندیوں تک لے گئیں۔ ان کی اور گووندا کی جوڑی نے بھی کئی ہٹ فلمیں دیں، اور 90 کی دہائی میں وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں۔
کرشمہ نے ڈیوڈ دھون کی فلموں میں زیادہ کام کیا اور ان کی زیادہ تر فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔
مزیدپڑھیں:احتجاج کب ہوگا؟علی امین گنڈاپور نےفائنل کال کی تاریخ دیدی

