ممبئی (شوبز ڈیسک) سری دیوی اور بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نے اپنی پہلی فلم”دی آرچیز” سے بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا ہے۔ جھانوی کپور کی طرح خوشی کپور بھی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کا بولڈ اور گلیمرس انداز نمایاں ہے۔
خوشی کی ان تازہ تصاویر میں انہیں مختلف رنگوں اور انداز کی بکنی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی یہ تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ اپنی قاتلانہ مسکراہٹ کے ساتھ مداحوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ پول کے قریب کھڑی ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں ریڈ ڈریس میں نظر آ رہی ہیں۔ کچھ تصاویر میں خوشی سیلفی لے رہی ہیں اور ان کے چاہنے والے ان پر تعریفوں کی بارش کر رہے ہیں۔



